امریکی قونصل جنرل کا عید الفطر پر پاکستانی قوم کے نام تہنیتی پیغام

16 Jun, 2018 | 01:21 PM

Read more!

(علی رامے) امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینڈی نے عید الفطرکے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ اپنی ستر سالہ اس دوستی کے تحت عید کی خوشیوں میں آج بھی پاکستان کے ساتھ ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینڈی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اہل وطن کو عید مبارک دی ہے اور کہا  کہ جیسے آپ عید منارہے ہیں ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔عید پر لاہوریوں کو اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی یاد قبرستان کھینچ لائی

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن وہ اور ان کا سفارتی عملہ یکجا ہو کر پاکستانی عوام کو رمضان المبارک کے اختتام اور عید کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ویڈیو پیغام میں امریکن قونصل خانے کے عملے کی جانب سے اُردو میں عید مبارک کا خصوصی پیغام دیا گیا۔

مزیدخبریں