ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر لاہوریوں کو اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی یاد قبرستان کھینچ لائی

عید پر لاہوریوں کو اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی یاد قبرستان کھینچ لائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) عیدالفطر کی میٹھی خوشیاں، اپنوں کے بغیر پھیکی، اپنوں کی یاد میں شہریوں کی بڑی تعداد نے میانی صاحب قبرستان کا رخ کیا اور  پیاروں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

عید کے پر مسرت موقع پر اپنے دور ہوں تو عید پھیکی لگتی ہے، عیدالفطر کی نماز ادا کرتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد کو اپنوں کی یاد میانی صاحب قبرستان کھینج لائی، شہریوں نے منوں مٹی تلے سوئے عزیز و اقارب، رشتہ دار اور دوست احباب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ عید سمیت ہر خوشی کے موقع پر اپنے پیاروں کی یاد اور ان سے محبت کی وجہ سے قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ خود کو ان کے قریب محسوس کرتے ہیں، کوئی ماں کوئی باپ تو کوئی بھائی کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتا نظر آیا۔

 میانی صاحب قبرستان میں شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث ٹریفک کا بھی دباؤ رہا، ٹریفک کی روانی ممکن بنانے کے لیے ٹریفک وارڈنز بھی فرائض انجام دیتے رہے، میانی صاحب آنے والے مختلف راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا اور پارکنک کے لیے متبادل جگہ فراہم کی گئی۔