ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط کی مسجد پر دہشتگردوں کا حملہ، چار پاکستانیوں سمیت 6 شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

Masqat Mosque shooting, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عمان کے دارالحکومت مسقط میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے مسجد میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے4 پاکستانیوں کی شناخت جاری کردی گئی ہے۔ 

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک  بیان میں بتایا گیا ہےکہ مسجد پر حملے میں شہید ہونے والے 4 پاکستانیوں کے نام غلام عباس، حسن عباس، سید قیصر عباس اور سلیمان نواز ہیں۔

   عمان میں پاکستانی سفیر عمران علی نے خلیجی میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے مزید بتایا کہ مسجد پر فائرنگ کے واقعے میں 50 پاکستانی زخمی ہوئے جن میں سے 20 زخمی تین اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جب کہ معمولی زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔


پاکستانی سفیر نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعے میں مسلح افراد نے مسجد میں موجود خواتین اور بچوں اور دیگر نمازیوں کو  یرغمال بنالیا تھا، مسجد سے یرغمالیوں کو عمانی پولیس نے رہا کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  دہشت گردی کا واقعہ مسقط میں علی بن ابی طالب مسجد میں رونما ہوا۔

عمانی پولیس کے مطابق گزشتہ شب مسقط کی وادی کبیر میں واقع مسجد علی ابن ابی طالب میں دہشتگردوں نے گھس کر کچھ نمازیوں کو یرغمال بنا لیا تھا اور وہاں فائرنگ کی تھی۔

 مسجد میں حملہ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا، دوطرفہ  فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق  ہوئےاور 28 زخمی ہوئے۔