ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوب مشرقی اور زیریں سندھ، شمال مشرقی ، جنوبی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی 48، دالبندین 46، لسبیلہ، تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روزموسم کی صورتحال 

بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں ،جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا  کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم دیر، سوات ،چترال، کوہستان ، شانگلہ ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور، خیبر، مہمند،باجوڑ، مردان، پشاور، کرم ، بنوں، کوہاٹ، کرک اوروزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال ، تلہ گنگ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ، جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم (شام/رات ) ژوب، شیرانی ، موسیٰ خیل ،خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور اور کیچ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی، میرپور خاص ،سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ ،کراچی اورسجاول میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔