سٹی 42 : سخت ترین مصائب کا سامنا کر نے کے باوجود حق اور سچ کا پرچم تھام کر اپنی اور اپنے رفقا کی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ و دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ عاشور (10 محرم الحرام) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں شب عاشور کے حوالے سے مجالس عزا ءکا انعقاد کیا گیا ہاور شبِ عاشور کے جلوس نکالے گئے، جن میں عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا پر ڈھائے گئے مظالم کو یاد کرتے ہیں۔ جلوسوں کے راستوں میں بڑی تعداد میں نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
نثار حویلی سے ذوالجناح کے مرکزی جلوس کی برآمدگی
یوم عاشور کےمرکزی جلوس اندرون موچی دروازہ کی گلیوں میں اپنے روٹ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ علامہ امجد عابدی شبیہ ذوالجناح برآمد کرائی۔
بی بی پاک دامن سے شبیہہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہو گیا
لاہور میں رات گئے امام بارگاہ سید عنایت علی شاہ بی بی پاک دامن میں مجلس عزا کے اختتام کے بعد ذوالجناح کا جلوس برآمد ہو گیا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں پر آگے بڑھ رہا ہے۔ حسین علیہ السلام کے ماتم گساروں کی بڑی تعداد جلوس میں ماتم کناں ہے۔
مجلس عزا میں علامہ سید کمال حید رضوی نے اہل بیت کے مصائب بیان کئے۔
چوک سمن آباد میں تابوت علی اکبر کا جلوس
امام بارگاہ در پنجتن شباب الحسین چوک سمن آباد میں قدیمی عشرہ مجالس کی نویں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا. رات دو بجے کے قریب اختتام مجلس پرشبیہ تابوت شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کا جلوس برآمد ہوا۔
مجلس عزا میں میں علامہ سید مرتجز رضوی نے خصوصی خطاب کیا۔اختتام مجلس پرشبیہ تابوت شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کا جلوس برآمد ہوا۔زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس شباب الحسین چوک سے برآمد ہوا ۔جلوس کے راستوں پر پانی کی سبیل کا انتظام کیا گیا۔مومنین کے لئے خصوصی لنگر و نیاز کا انتظام کیا گیا۔جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہے امام بارگاہ درپنجتن میں اختتام پذیر ہوا
دھرم پورہ میں تعزیہ شہزادہ علی اکبر کی برآمدگی
دھرم پورہ کی مرکزی امام بارگاہ سید طفیل شاہ میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس کے اختتام پر تعزیہ شہزادہ علی اکبر برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے امام بارگاہ سید طفیل شاہ امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گیا۔
دھرم پورہ کی مرکزی امام بارگاہ سید طفیل شاہ میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ محمد حسین عابد نعیمی فضائلِ و مصائب اہل بیت بیان کئے۔
مجلس کے اختتام پر تعزیہ شہزادہ علی اکبر برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے امام بارگاہ سید طفیل شاہ امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گیا۔ متولی سید علی حسین بخاری و پسران نے مجلس عزاء کے انتظامی امور سر انجام دئیے۔ عزاران کیلئے لنگر اور سبیل کا اہتمام کیا گیا جبکہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔
امام بارگاہ حسینیہ ناصر شاہ جامعہ باقر العلوم مغلپورہ سے شبیہہ ذوالجناح کے جلوس کی روانگی
مغلپورہ کی قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ناصر شاہ جامعہ باقر العلوم میں شب عاشور کی مناسبت سے مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ قمر عباس مجاہد نے مصائب اہل بیت بیان کئے۔ مجلس کے اختتام پر جلوس شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ آئیں اپکو براہ راست لیے چلتے ہیں
( بھیکے وال) مجلس عزا ء کا انعقاد
بھیکے وال کی امام بارگاہ گلشن زہرہ میں شب عاشور کی مجلس عزا ء کا انعقاد کیا گیا ۔
مجلس عزاء میں علامہ امجد جوہری اہل بیت کے مصائب بیان کررہے ہیں ۔
(شاہ جمال) مجلس عزا ء کا انعقاد
امام بارگاہ زیدی ہاؤس شاہ جمال میں مجلس عزا ءکا انعقاد کیا گیا ۔ مجلس عزاء میں علامہ عمران عباس مظہری نے مصائب اہل بیت بیان کئے۔ عزاداروں کی کثیر تعداد مجلس عزاء میں موجود ہے، لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے ۔
مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوگا ۔
(باغبانپورہ )مجلس عزا ءکا انعقاد
باغبانپورہ میں مہراکرم عرف کالا پہلوان کی رہائشگاہ پر ذکر شہدا کربلا کی محفل کا انعقاد کیا گیا ۔ صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے محفل کا اہتمام کیا۔
مہر وقاص پہلوان، مہر شہزاد پہلوان، محمد آصف ، پپو پہلوان، سونا چاندی، نومی پہلوان اور قاسم پہلوان سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی ۔ محفل کے شرکاء کے لئے لنگرکا وسیع انتظام بھی کیا گیا ہے ۔
(گلبرگ ) مجلس عزاء کا اہتمام
گلبرگ تھری میں عزا خانہ بخاری ہاؤس میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا ۔ مجلس میں علامہ سید کمال حیدر رضوی نے مصائب اہل بیت بیان کیے۔
مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح کی زیارت بھی برآمد ہوگی۔
مجلس کے شرکاء کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ زائرین کو جامہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
(ایبٹ روڈ )مجلس عزاء کا انعقاد
ایبٹ روڈ کی امام بارگاہ گلستان زہرہ میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مجلس عزاء میں علامہ مصطفی مہدی نے فضال و مصائب اہل بیت بیان کئے۔
مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہ تابوت علی اکبر علیہ السلام برآمد ہوگا ۔
مجلس میں عزاداران کی بڑی تعداد شریک ہے،سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
( بھوگیوال) مجلس عزاء کا اہتمام
بھوگیوال کی امام بارگاہ سید علی احسن پیلی کوٹھی میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ مجلس عزاء میں ناصر عباس سیال مصائب اہل بیت بیان کر رہے ہیں۔
متولی امام بارگاہ سید ظہور عالم تقوی نے مجلس عزاء کا اہتمام کیا ہے۔ مجلس کے اختتام شبیہہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔
امام بارگاہ گلستان زہرہ ، ایبٹ روڈ میں مجلس عزاء
ایبٹ روڈ کی امام بارگاہ گلستان زہرہ میں برپا ہونے والی مجلس عزاء میں علامہ مصطفی مہدی نے فضال و مصائب اہل بیت بیان کئے۔
مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہ تابوت علی اکبر علیہ السلام برآمد ہوگا۔
مجلس میں عزاداران کی بڑی تعداد شریک،سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
امام بارگاہ سید علی احسن پیلی کوٹھی میں مجلس عزا
بھوگیوال کی امام بارگاہ سید علی احسن پیلی کوٹھی میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔
مجلس عزاء میں ناصر عباس سیال مصائب اہل بیت بیان کر رہے ہیں۔
متولی امام بارگاہ سید ظہور عالم تقوی نے مجلس عزاء کا اہتمام کیا۔
مجلس عزاءکے اختتام شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوگا۔
امام بارگاہ حائری میں شبیہہ ذوالجناح کا جلوس
وسن پورہ :امام بارگاہ علامہ حائری سے برآمد ہونے والا شبیہ ذوالجناح کا جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس میں شریک ماتم دار اپنے روایتی راستوں پر کئی گھنٹے ماتم و گریہ کرتے ہوئے طے شدہ وقت پر امام بارگاہ حائری واپس آئے۔
بخاری ہاؤس سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد
بخاری ہاؤس سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ جلوس طے شدہ روٹ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ جلس مین شہدائے کربلا کے پرسہ داروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
امام بارگاہ سید مجتبیٰ حسین جعفری میں مجلس عزا
کیولری گراؤنڈ کی امام بارگاہ سید مجتبیٰ حسین جعفری میں مجلس عزا میںعلامہ سید علی رضا نقوی نے مصائب و فضائل اہل بیت بیان کئے۔
مجلس میں نوحہ خواں سید عزید الحسن زیدی نے مرثیہ پیش کیا
مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ متولیان سید محمد علی جعفری، سید علی حسنین جعفری نے شبیہہِ ذوالجناح برآمد کروائی۔
عزاداروں کی کثیرتعداد جلوس میں شریک ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پیر سید ہارون علی گیلانی کی مجلس عزا
سجادہ نشین دربار حضرت میاں میر پیر سید ہارون علی گیلانی کی جانب سے برپا کی گئی مجلس عزا میں ممبر اسلامی و نظریاتی کونسل سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے اہل بیت کے فضائل بیان کئے
سجادہ نشین دربار حضرت میاں میر پیر سید ہارون علی گیلانی کی جانب سے مجلس عزا ء کا انعقاد کیا گیا ،تنویر صابری اور حافظ ابرار چشتی نے ثناء خوانی اور منقبت کے فرائض سرانجام دیئے۔
ممبر اسلامی و نظریاتی کونسل سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے اہل بیت کے فضائل بیان کئےعزاداروں کی کثیر تعداد مجلس میں حاضر تھی۔
مجلس میں شریک عزاداروں کے لیے سبیل اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے۔
آر اے بازار میں سنی تعزیہ کا جلوس
آر اے بازار کینٹ حکیم شفیق چوک سے سنی تعزیہ جلوس برآمد ہوا ۔ جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سید اسلم علی شاہ کے قریب ا ختتام پذیر ہو ا ۔
جلوس کے راستوں میں عقیدت مندوں کی جانب سے سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
امام بارگاہ شاہ کاظمین جوڑے پل سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد
امام بارگاہ شاہ کاظمین جوڑے پل سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ کاظمین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
رپورٹنگ:راؤ دلشاد، عمران یونس، ابوبکر ارشد، ابراہیم قریشی، عمیر افضال، شہباز علی، وسیم احمد، توقیر اکرم، طلحہ اشرف، رانا آذر