سرجانی ٹاؤن؛ بچی سے زیادتی کرنیوالےعطائی ڈاکٹر کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا

16 Jul, 2024 | 08:06 PM

جاوید قائم خانی : کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نو سالہ بچی کے ساتھ  زیادتی کرنے والے عطائی ڈاکٹر  کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا ۔

ملزم برکت کو پکڑ کر علاقہ مکینوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سرجانی ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ۔ متاثرہ بچی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے زبردستی پکڑ کر بے ہوش کرکے غلط کام کیا گیا ، مجھے جب ہوش آیا تو میرے کپڑے نہیں تھے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ بچی کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے ۔ 

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ جامع تفتیش و تحقیق کی بدولت واقعہ میں ملوث ملزم کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ متاثرہ بچی اور اس کے اہل خانہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ 

مزیدخبریں