ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ آرڈر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کرے گی

 کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ آرڈر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ مریم نواز نے کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ آرڈر کو یوم عاشورہ پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک دے دیا ۔

مریم نواز نے9 ویں اور10 ویں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات ہر طرح سے فول پروف بنانے کا حکم دیاہے اور ہدایت کی ہے  کہ عزاداروں کے لئے سبیل اور لنگر کے لئے بھر پور معاونت کی جائے۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان اور ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی اشتراک کار کے ساتھ کام کریں۔ مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ  نے  وزرا ء کو  اپنے  ڈویژنوں  اور اضلاع کے دورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔