راولپنڈی؛ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

16 Jul, 2024 | 07:09 PM

ویب ڈیسک : راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ کلری میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔ 

مقتولین میں محمد منیر اور اسکا بیٹا احسن منیر شامل ہیں،جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان صغیر،شبیر،کامران موقع سے فرار ہو گئے ۔ مقتولین کی لاشیں رورل ہیلتھ سنٹر بگا شیخاں منتقل کر دی گئیں۔ 

پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلئے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔ 

مزیدخبریں