راو دلشاد: سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کنٹرول روم کااچانک دورہ، سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کا جائزہ بھی لیا ۔
بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کے صوبے میں خصوصا اندرون شہرلاہورمیں عزاداری جلوسوں،ملحقہ عمارتوں اورروٹس پر لااینڈ ارڈر کے نفاذ کوچیک کیا اورہدایات جاری کیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں قیام امن اورعوام کےجان ومال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں.وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھرمیں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں ۔
تین ہزارنوسوستاون جلوس اورسترہ سو اکیس مجالس کی بذریعہ ارٹیفیشل انٹیلجنس مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔