ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنرلاہور جلوسوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لینے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول سنٹر پہنچ گئے

 کمشنرلاہور جلوسوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لینے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول سنٹر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : محرم الحرام جلوسوں کی مانیٹرنگ جاری ،کمشنر زید بن مقصود کا ڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول سنٹرکا دورہ کیا ۔ 

کمشنر زید بن مقصود نے محرم الحرام جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول سنٹرکا دورہ کیا، ڈی آ ئی جی آپریشنز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور کومرکزی کنٹرول سنٹر سے مانیٹرنگ،فیڈ بیک اور ردعمل پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے 800 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

 ڈی سی لاہورکا کہنا تھا کہ 425 کیمرے اہم بارگاہوں کے باہر نصب کیے گئے ہیں۔  نگرانی نظام کو مرکزی کنٹرول روم میں سیف سٹی کیمروں کے ساتھ اضافی کیمروں کی مدد سے مؤثر بنایا گیا ہے۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ منتظمین کے ساتھ براہ راست رابطہ میں ہے۔