سٹی 42 : سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے مجالس اور جلوسوں کے دورے کیے گئے ۔
دونوں افسران نے صدر بازار گول ساگر روڈ جلوس اور پانڈواسٹریٹ کے دورے کئے۔ ڈی سی لاہور اور سی ٹی او لاہور نے جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی، منتظمین کی جانب سے جلوسوں، مجالس کے وقت کی پابندی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ بہترین انتظامات پر منتظمین نے سی ٹی او لاہور، ڈی سی لاہور سے اظہار تشکرکیا ۔
سی ٹی او لاہور نے ڈائیورشن پوائنٹس پر شہریوں سے استفسار کیا،وارڈنز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جلوسوں میں شرکت کیلئے آنے والے عزاداروں کےلئے بہترین پارکنگ انتظامات ہیں ۔
سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو شہر بھر میں ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونے دیا جارہا ۔