ویب ڈیسک : ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام (NUST ) یونیورسٹی میں سات روزہ نیشنل اینجینئرنگ روبوٹک مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بنیادی طور پر پورے پاکستان سے 287ٹیمز نے حصہ لیا۔
نیشنل اینجینئرنگ روبوٹک مقابلہ میں لاہور گیریژن یونیورسٹی سے 12 ٹیمز نے شرکت کی اور تمام کیٹیگریز میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کیش پرائز بھی وصول کئے۔ان مقابلہ جات کا مقصد نوجوان نسل میں جدید ٹیکنالوجی کا رجحان پیدا کرنا،اُن کی صلاحیات کو اُبھارنا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
مقابلے کے بعد فاتح ٹیمز کے لئے ایل جی یو میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر لاہور گیریژن یونیورسٹی میجر جنرل خلیل ڈار ہلالِ امتیاز ملٹری (ر)نے اس شاندار کامیابی پر طلباءسے خطاب کیا اور اُن میں اسناد تقسیم کیے۔