شاہد سپرا:ڈپٹی وزیر اعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کہنا ہے کہ قانون و آئین کے تحت پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا۔
ڈپٹی وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار کی توسیع کا کام جاری ہےتعمیراتی و توسیع کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مہنگائی حکومت نہیں لائی،مینار پاکستان میں کروڑوں روپے لگا کر ایسے شخص کو لایا گیا جس سے معیشت تباہ ہوئی۔پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔
اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو کچھ نہیں ہونا، ایک بار پھر معاشی قوت بننا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس ثبوت موجود ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے،
قانون و آئین کے تحت پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا ۔
ڈپٹی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیخلاف کچھ قابل قبول نہیں، سیاسی مفاہمت ہوتی ہےاور نو مئی کا واقعہ قابل قبول نہیں، ان لوگوں کو سزا ملنی چاہیئے۔ مہنگائی حکومت نہیں لائی، پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو دیوالیہ سے بچایا ہے، ایک بار پھر معاشی قوت بنناہے ۔