ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے پریشان شہری سراپا احتجاج

 پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے پریشان شہری سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ عارف : ایک ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں دوسرا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جس پر رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں پی پی 169 کے رہائشیوں نے واحدت روڈ پر سراپا احتجاج کیا ، مظاہرین کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں کم کرو کے نعرے بھی لگائے گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور پیٹرول کی قیمتیں کم کرو کے نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر جیت کیا حسین ہے یزید تھا، سوال یہ پیدا نہیں ہوتا ہے کہ حسین نے یزید کی بیت کیوں نہیں کی تھی ۔اصل سوال تو یہ ہے کہ جب حسین رض نے یزید کی بیعت نہیں کی تو باقی سب نے کیسے کر لی؟حسین رض کی شہادت کا مقصد ظلم کے نظام کا خاتمہ تھا ، مظلوم کا ساتھ تھا۔

آج بھی ظلم کا نظام ہے ، عام آدمی کے حقوق نہیں ہیں طاقت ور آدمی آج بھی ہاری کی اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دیتا ہے،پٹرول کی ٹینکی بھر بھر کے بجلی بل لیتے ہیں اور پھر پیٹرول بھی ایک ماہ میں دو مرتبہ بڑھا دیتے ہیں،بجلی کے بل میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے نام پر لوٹا ہے اور اب پیٹرول بھی بڑھا دیا ہے،حکومت کی سو دن مہنگائی کے سو دن ثابت ہوئے ہیں۔