وفاقی وزیر اطلاعات کا امام بارگاہ کاشیانہ عباسؑ کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

16 Jul, 2024 | 04:11 PM

فاطمہ عارف : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے امام بارگاہ کاشیانہ عباسؑ کا دورہ کیا جہاں انھوں نے مجلس عزاء کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے مجلس اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا گیا جبکہ مجالس کے دوران سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے منتظمین اور عزاداروں سے ملاقات کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر کو امام بارگاہ کاشیانہ عباس علیہ السلام کے منتظم سید خرم عباس نقوی نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا، عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر سے مکمل رابطے میں ہیں، محرم کے دوران قیام امن کیلئے پولیس اور انتظامیہ الرٹ ہے۔

مزیدخبریں