امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے، آئی جی پنجاب 

16 Jul, 2024 | 04:08 PM

عابد چودھری : 09 ویں محرم الحرام کے موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے محکمہ داخلہ اور پنجاب پولیس کے سنٹرل کنٹرول رومز کا دورہ کیا گیا ۔ 

آئی جی پنجاب نے کنٹرول رومز سے مرکزی عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم میں سپیشل سیکرٹری ہوم ، فضل الرحمان جبکہ سنٹرل پولیس آفس کنٹرول روم میں اے آئی جی لیگل سلیم چغتائی نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی ۔ 

آئی جی پنجاب نے پانڈو سٹریٹ سے برآمد مرکزی عزاداری جلوس کی مانیٹرنگ بھی کی ۔ ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں نویں محرم کے تمام مرکزی عزاداری جلوس پرامن طور پر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں ۔ پنجاب پولیس صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہی ہے، مرکزی کنٹرول رومز سے تمام اضلاع کے جلوسوں اور مجالس کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے ۔ مختلف شہروں میں سیف سٹیز پراجیکٹس کی بدولت عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ  امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے، عوام کو مجالس اور جلوسوں کے پر امن انعقاد اور عبادات کیلئے پر امن ماحول اور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ 

مزیدخبریں