ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنم جاوید کو فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں منتقل کردیا گیا

صنم جاوید کو فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں منتقل کردیا گیا
کیپشن: Sanam Javeed
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما صنم جاوید کو فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کے پی کے ہاوس فیملی کے ساتھ منتقل کر دیا گیا،وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر اسلام آباد وزیراعلی ہاؤس میں صنم جاوید کی مہمان نوازی کی گئی ،‏ علی امین گنڈاپور نے صنم جاوید کے والد اور شوہر کیساتھ رابطہ کیا تھا، جب تک ہائیکورٹ کی جانب صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر جانے کی اجازت نہیں ملتی وہ یہی مقیم رہیں گیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  یارمحمد نیازی نے بتایا کہ علی امین گنڈاپورکی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا، صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے اور صنم جاوید اہل خانہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں مقیم رہیں گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔