ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسی پرپابندی یا آرٹیکل 6 لگانے کی بات پر جاوید لطیف میدان میں آگئے

کسی پرپابندی یا آرٹیکل 6 لگانے کی بات پر جاوید لطیف میدان میں آگئے
کیپشن: mian javed latif
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کسی پرپابندی یا آرٹیکل 6 لگانے سے پہلےکابینہ سے زیادہ قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ ادارے قوم کو بتائیں پاکستان کےخلاف سازشوں کے ان کے پاس کیا ثبوت ہیں؟ فارن فنڈنگ اور سائفر کے ثبوت بھی قوم کے سامنے رکھے جائیں، قوم کو بتایا جائےکس طرح بانی پی ٹی آئی کوپاپولرکرنے کے لئےمل کر ارینجمنٹ کی گئی.

یہ بھی بتایا جائے اس شخص نے انتشارپیدا کرنےکا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور قوم کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ اس شخص نے اداروں کےاندربغاوت کے لئے لوگوں کوکیسے اکسایا، 6 ہزار دہشتگردوں کو کس کی ایماء پر اور کیوں چھوڑا گیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ادارے اور حکومت کوئی بھی اقدام لینے سے پہلے شواہد قوم کے سامنے رکھیں، اس کے بعد ایکشن لیں، کسی پرپابندی یا آرٹیکل 6 لگانے سے پہلے کابینہ سے زیادہ قوم کواعتماد میں لینا ضروری ہے۔