ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج موبائل سروس جزوی بند رہے گی

9ویں اور  10ویں محرم الحرام کے روز  پنجاب میں آج موبائل سروس کو جزوی بند رکھا جائے گا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  9ویں اور  10ویں محرم الحرام کے روز  پنجاب میں آج موبائل سروس کو جزوی بند رکھا جائے گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی، اکثریتی اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی۔لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں سروس بند نہیں ہوگی، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی، منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد اور راجن پور میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس بند ہوگی، فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی۔

راولپنڈی میں 28 مقامات، رحیم یار خان 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11 مقامات پر موبائل سروس معطل رہے گی، لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں 6 مقامات پر موبائل سروس کو بند رکھا جائے گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔