بسام سلطان : پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر قائم سبیل اور لنگر کیمپ میں تقسیم شروع کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قصر بتول شادمان اور پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میں لنگر اور میٹھے پانی کی سبیل لگائی گئی جس کی تقسیم شروع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں سٹاف موجود ہے جو کہ لنگر اور میٹھا پانی تقسیم کرنے میں مصروف ہے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ جلوس کے شرکاء کو میٹھا پانی اور لنگر فراہم کیا جارہا ہے۔جلوس میں شریک مرد و خواتین میں لنگر تقسیم کے لئے خصوصی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
ڈی سی لاہور نے بتایا کہ پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہونے والے جلوس کے شرکاء کے لئے بھی لنگر و سبیل کیمپ قائم ہے۔