ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مڈکیئرئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران کے نام سامنے آگئے

مڈکیئرئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران کے نام سامنے آگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر : وفاقی حکومت کی جانب سے مڈکیئرئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران کی لسٹ جاری کردی گئی۔

مڈکیئرئر مینجمنٹ کورس 19اگست سے لاہور ، کراچی اور پشاور میں شروع ہو رہا ہے۔کورس کے لئے نامزد افسران میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر ، ڈی سی فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ ، ڈی سی چکوال قرۃ العین ملک، ڈی سی راجن پور منصور احمد خان ، ڈٰی سی ملتان منصور حامد ، ڈپٹی سیکرٹری سید محمد عباس شاہ ، رابعہ ریاست، حسن وقاص چیمہ، بلال سلیم شامل ہیں۔

دوسری جانب ایس پی وسیم ریاض، کیپٹن دوست محمد ، ڈی پی او گجرات اسد مظفر کو بھی مڈکیئرئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔