وزیراعلیٰ مریم نواز کی کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی کو یوم عاشورہ پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت

16 Jul, 2024 | 12:57 PM

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 9ویں اور 10ویں محرم کے سکیورٹی انتظامات ہر طرح سے فول پروف بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو یوم عاشورہ پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہےکہ عزاداروں کے لئے سبیل اور لنگر کے لئے بھر پور معاونت کی جائے ، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان اور ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی اشتراک کار یقینی بنائیں۔ مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، ضروری اقدامات کئے جائیں، ہر شہر میں پر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک اور مستعد رہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر تعینات نفری کی مانیٹرنگ بھی ناگزیر امر ہے، شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے، امن و امان کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزیدخبریں