میٹروبس سروس کو بند کردیا گیا

16 Jul, 2024 | 12:52 PM

دورنایاب : شہر لاہور میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے باعث میٹروبس سروس کو بند کر دیا گیا ہے۔

جی ایم ماس ٹرانزٹ سروس نے بتایا کہ میٹروبس سروس کل بھی محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی وجہ سے  مکمل طور پر بند رہے گی۔

دوسری جانب سید عزیز شاہ نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین آج اور کل مکمل طور پر بحال رہے گی جبکہ جلوسوں اور مجالس کے راستوں میں سپیڈوبس سروس کو ری روٹ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں