ایل ڈبلیو ایم سی کا عاشورہ کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن جاری

16 Jul, 2024 | 12:40 PM

باسم سلطان: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کا   عاشورہ کی مناسبت سے محافل ،جلوسوں کے اختتام تک خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے، اس دوران آپریشن ٹیم کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نویں دسویں محرم کے موقع پر 46 جلوس اور 277 مجالس کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 900سےزائد ورکرز امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی پر مامور ہوں گے۔
شہر لاہور کےمختلف علاقوں سے 6 بڑے جلوسوں کے راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات ہوں گی۔ موچی گیٹ سے کربلا گامے شاہ، شادمان سے شاہ جمال انتظامات مکمل کرکے صفائی عملہ تعینات، پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے پرانی انار کلی، علی رضا آباد رائیونڈ میں صفائی عملہ تعینات، ٹھوکر گاؤں جلوس کے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں متحرک ہیں۔
میانی صاحب قبرستان، بابا جمیل شاہ قبرستان کے اطراف صفائی آپریشن مکمل، مغلیہ قبرستان، کشمیری قبرستان باغبان پورہ کے ا طراف میں اور قبرستان بستی سیدن شاہ، بوہڑوالا قبرستان کے اطراف صفائی آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
عاشورہ کی مناسبت سے محافل ،جلوسوں کے اختتام تک خصوصی صفائی آپریشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں