یوم عاشورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنرلاہور کا اہم بیان آگیا

16 Jul, 2024 | 12:36 PM

بسام سلطان/ کلیم اختر: ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر یوم عاشورہ کے موقع پر تمام تر انتظامات مکمل،مرکزی جلوس روٹس پر پیچ ورک،لائٹس ،تجاوزات کاخاتمہ ودیگر انتظامات مکمل کئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق 5مرکزی جلوس نثار حویلی،نیاز بیگ،قصر بتول،شادمان ودیگر علاقوں سے برآمد ہوں گے، یوم عاشورہ کو پرامن بنانے کے لئے افسران وملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں،مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئےکربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے،جلوس روٹس پر پیچ ورک اور لائٹنگ کے مناسب انتظامات کردئیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہناتھا عزاداروں کے لئے سکیورٹی کے ساتھ جگہ جگہ سبیل ،لنگر کاانتظام کیاگیا،گرمی میں عزاداروں کو ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی کیلئے سبیل کیمپس اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئےعارضی ہیلتھ کیمپس فعال ہیں۔
جلوس روٹس پر ریسکیو1122 ایمبولینسز،بائیک ایمبولینسز موجو د ہیں،واسا ڈی واٹرنگ پمپس فعال ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی کاعملہ 3شفٹوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھیں گے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران،ڈی سی رافعہ حیدر کا پانڈو سٹریٹ کا دورہ بھی کیا،کمشنر لاہور زید بن مقصود  نےبھی جلوس کے تمام روٹس کا جائزہ لیا،جلوس کے مرکزی راستوں وملحقہ گلیوں میں ڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کی حاضری چیک کی۔

مزیدخبریں