قیصر کھوکھر : کیبنٹ کمیٹی نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے اور سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا ہے۔
وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کیہت سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو 6596 مجالس اور 4779 جلوسوں ہوں گے، تمام مجالس اور جلوسوں کو کیٹیگری A, B اور C کے اعتبار سے مانیٹر کر رہے ہیں پنجاب بھر کی مجالس اور جلوسوں کی میپ پر جیو ٹیگنگ کی گئی ہے۔
تمام مقامات کو جدید کیمروں سے سینٹرل کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جا رہا ہے پنجاب میں 1297 شعلہ بیاں مقررین و ذاکرین کی ضلع بندی اور 801 کی زباں بندی کے احکامات جاری ہوئے* پنجاب بھر کو دورہ کیا، اللہ کے فضل اور بہترین انتظامات کے ساتھ پرامن عاشورہ گزار رہے ہیں، پنجاب کابینہ کے وزراء تمام اضلاع میں جاکر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،سپیشل سیکرٹری داخلہ پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔