محرم الحرام جلوس، ٹریفک کیلئے لاہور کے کونسے رستے بند کئے گئے؟

16 Jul, 2024 | 12:17 PM

وقاص احمد:اسلام پورہ تا خیمہ سادات پانڈو اسٹریٹ،مخصوص راستے بند،اسلام پورہ تا خیمہ سادات؛ پروسیشن کے لئے ٹریفک انتظامات مکمل، ڈائیورشنز لگا دی گئیں۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہناتھا ایس پی سٹی منیر احمد ہاشمی تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کررہے ہیں، جلوس گزرتے ہی روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا، پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ، بلاک سیداں، نیلی بار چوک سے ڈائیورشن لگائی گئی،نوری بلڈنگ،چوک حیدر روڈ، سیکرٹری آر ٹی اے آفس سائیڈ سے ڈائیورشن لگائی گئی،چوک سول سیکرٹریٹ سے جانب اسلام پورہ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔

چوک پی ایم جی سے جانب سول سیکرٹریٹ،چوک استنبول سے چوک چرچ ڈائیورشن،لاج روڈسے بھی چوک چرچ، لائبریری روڈ سے جانب ریونیو بورڈ آفس ڈائیورشن لگائی گئی،چوک بوٹا محل سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، چوک جی پی او سے جانب اے جی آفس، بابا موج دریا سے جانب خیمہ سادات ڈائیورشن لگائی گئی۔

سی ٹی او کا کہنا تھا  ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سمن آباد موڑ سے جانب ڈبل سڑکاں رنگ روڈ ڈائیورٹ کیا جائیگا،کوئی بھی ڈائیورشن مستقل نہیں ہوگی ، جلوس کی موومنٹ کے ساتھ ٹریفک کو کھول دیا جائیگا،پانڈو سٹریٹ ،اسلام پورہ ،بلاک سیداں اسلام پورہ ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے قراردیے گئے۔
مین بازار، چشتیہ ہائی سکول روڈ، حیدر روڈ،چوک سول سیکرٹریٹ، نابھہ روڈ، چرچ روڈ،خیمہ سادات، چوک جین مندر اور میکلگین روڈ بھی ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے قرار دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں