ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امام بارگاہ عطیہ اہلبیتؑ؛ مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہہ ذوالجناح کاجلوس برآمد

 امام بارگاہ عطیہ اہلبیتؑ؛ مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہہ ذوالجناح کاجلوس برآمد
سورس: google

فاران یامین : امام بارگاہ عطیہ اہلبیتؑ میں 9 محرم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی، مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہہ ذوالجناح کاجلوس برآمد ہوا۔

 امام بارگاہ عطیہ اہلبیتؑ میں علامہ سید ابصارعلی نقوی نے مجلس عزا سے خطاب کیا اور فضائل و مصائبِ شہدائے کربلا بیان کئے، مجلس عزاء میں عزاداروں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس عزاء کے بعد شبیہہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔

 شبیہہ ذوالجناح کی برآمدگی کے وقت عزاداروں نے نوحہ خوانی اور ماتم کیا، شہبیہ ذوالجناح عطیہ اہل بیتؑ امام بارگاہ سے برآمد ہو کر واپس امام بارگاہ پہنچی اورجلوس اختتام پذیرہوگیا،اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔