ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی FIA اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیک پولیس اہلکاروں سمیت گرفتار

پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئےجعلی ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یا مین:  پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئےجعلی ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا نام محمود الرحمان ہے جو 2 جعلی اہلکاروں کے ساتھ ہوٹر لگے کالے ڈالے پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر گھوم رہا تھا۔دوران گشت ستو کتلہ پولیس نےملزم کی گاڑی اورمشکوک حرکات دیکھ کرملزمان  کو ستوکتلہ کی حدود میں گرفتار کیا,ملزم محمود الرحمان نے پولیس کو خود کا تعارف ایف آئی اے کااسسٹنٹ کمشنربتایا,ملزم محمود الرحمان اس سے قبل پولیس کا جعلی اے ایس پی بن کربھی عوام اور پولیس کو چکما دیتا رہا ہے۔

  گرفتار ملزمان کی شناخت محمود الرحمان اور جعلی پولیس اہلکار شکیل انور اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے,جعلی اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔