PTI میں علی امین گنڈاپور سمیت 70 اراکین اسمبلی دوبارہ شامل ہوگئے

16 Jul, 2024 | 11:26 AM

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 70 اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے حلف نامے جمع کرادیے۔

تفصیلات کےمطابق مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واپس پی ٹی آئی جوائن کرلی، علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور انہوں نے انتخابات جیتنے کے بعد کوئی پارٹی جوائن نہیں کی تھی،وزیراعلیٰ سمیت 70 اراکین اسمبلی نے حلف نامے پارٹی کے پاس جمع کرادیے ہیں۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے نجی نیوز چینل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل سے واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھا اور پی ٹی آئی کو مل گیا، آرٹیکل 6 ان پر لاگو ہوتا ہے جنہوں نے آئین کے مطابق انتخابات نہیں کروائے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں