اسرار خان: ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے امام بارگاہ ابوالفضل عباس مغلپورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امام بارگاہ کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا امام بارگاہ ابوالفضل عباس مغلپورہ کا دورہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ واک تھروگیٹ،میٹل ڈیٹکٹرز ودیگر سرچنگ ڈیوائسز ورکنگ حالت میں رکھیں، امام بارگاہ میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے، بغیر چیکنگ کوئی بھی فرد مجالس وجلوسوں میں داخل نہ ہو اور موٹر سائیکل وگاڑیوں کوامام بارگاہ سے مناسب فاصلے پر پارک کرایا جائے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجالس وجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس الرٹ ہے، سیف سٹی اتھارٹیز کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔