ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: نابینا شخص کا چوری شدہ رکشہ برآمد کر کے مالک کے حوالے کردیا

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پولیس نے نابینا شخص کا چوری شدہ رکشہ چند گھنٹوں میں تلاش کر کے مالک کے حوالے کردیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین:  لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پولیس نے نابینا شخص کا چوری شدہ رکشہ چند گھنٹوں میں تلاش کر کے مالک کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے 32 سالہ نابینا رہائشہ مدثر نامی شخص نے رکشہ عامر نامی ڈرائیور کو کرائے پر دیا تھا جسے وہ لے کر فرار ہوگیا ۔  مالک نے گڑھی شاہو پولیس میں رکشے سے متعلق درخواست جمع کرائی جس پر ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبد الحنان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل سول لائن منور احمد ڈوگر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔

ایس ڈی پی او سرکل سول لائن منور احمد ڈوگر کی سربراہی میں سب انسپیکٹر ریاست علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مدثر کا رکشہ برآمد کر کے اُسے مالک کے حوالے کردیا۔

نابینا شخص نے اپنا رکشہ واپس مل جانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں بھی دعائیں دیں۔ ایس پی سول لائنز نے کامیاب کارروائی اور معذور شہری کی مدد کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔