(فرزانہ صدیقی)شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے آئی جی اسلام آباد کا تھانوں کے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ شروع ،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا تھانہ نون پر چھاپہ،تھانہ نون کی حوالات،تفتیشی کمروں اور رہائشی کمروں کی چیکنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران آئی جی اسلام آباد نےحوالاتیوں سے ملاقات کر کے متعلقہ پولیس افسران کے رویے کے متعلق سوالات کی، تھانہ نون کے محرر کی عدم موجوگی پر تبدیل کرنے اور محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کیے۔
آئی جی نے غیر حاضر پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی پر وضاحت طلب کی اور کہا کہ پولیس افسران کو عوام کے ساتھ عدم تعاون پر کڑے احتساب سے گزرنا ہو گا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عام شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے فوری داد رسی کی جائے۔