پاکستان ایٹمی قوت میاں نوازشریف کی قیادت میں بنا، رانا ثنااللہ

16 Jul, 2023 | 10:49 PM

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت میاں نوازشریف کی قیادت میں بنا۔ جب پاکستان ایٹمی قوت بنا تو تمام مسلم ممالک نے جشن منایا۔ 

 وفاقی وزیر داخلہ نے 61 ج ب دھروڑ میں عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔ عید ملن پارٹی میں ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سابق ایم پی اے پی پی 108 میاں اجمل آصف،ماسٹر اعجاز بھی وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے، محمد ماجد رشید، ارشاد بھٹی،رانا عرفان خان بھی پنڈال میں موجود تھے۔ 

راناثنااللہ نے کہا کہ جلسہ کے اہتمام پر میاں اجمل آصف اور سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ ایسا فتنہ اور ایسی طعبیت کا آدمی ہے یہ ہر کسی کو چور کہتا ہے، اس نے کہا کے میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف  ہر وہ کام کرونگا جس سے وہ ختم ہوجائے، اس نے اپنے چار سال میں اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ تک نہیں ملایا۔ اس طرح سے ملک نہیں چل سکتا ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا میں اس نے پروپیگینڈہ چلایا، نو مئی کو جو اس نے نفرت پھیلائی تھی وہ کھل کر سامنے آئی، اس نے ملک میں ایک منفی سیاست کی بنیاد رکھی۔ اس نے اپنے چار سال میں کوئی کام نہیں کیا۔ ہم جب بھی بات کرتے ہیں میٹروز اور موٹرویز کی بات کرتے ہیں، کبھی کسی نے سوچا تھا کے صبح اسلام آباد جائے اور شام کو واپس آجائے۔ یہ سب منصوبہ کس نے بنائے ؟ فیصل آباد میں ایف آئی سی،چلڈرن ہسپتال سڑکوں کی تعمیر کس کے دور میں بنی؟ 

راناثنااللہ نے کہا کہ مجھے کوئی ایک کام بتا دیں جو انہوں نے اپنے چار سال حکومت میں فیصل آباد میں کیے ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں ترقی کا سفر  طح کررہا تھا، جب بھی پاکستان میں بحران آیا ہے تو نوازشریف نے ہی ملک کو بحران سے نکالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نے اپنے دور میں ملک کو بحران کا شکار کیا، 2013 میں بارہ بارہ گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہی تھی، دہشت گردی عروج پر تھی، ہم نے تب بھی اپکو کہا تھا کے اپ مسلم لیگ ن پر اعتماد کرے ہم اس کا حل کریں گیں۔

مزیدخبریں