ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ کی منصوبہ بندی کو  دبئی اجلاس میں حتمی شکل دے دی گئی

Asia Cup planning finalized in Dubai meeting, Sri Lanka, Asian Cricket Council, PCB representatives, City42
کیپشن: توقع کی جا رہی ہے کہ پیر کے روز  ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز کا باضابطہ اعلان کرے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کی منصوبہ بندی کے لئے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ، ایشیائی کرکٹ کونسل اور سری لنکا کرکٹ کے عہدیداروں نے  ٹورنامنٹ کے خدوخال کو حتمی شکل دے لی۔ تفصیلات کا اعلان  پیر کے روز متوقع ہے۔

ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے تاہم ٹورنامنٹ کے صرف چار میچ ہی پاکستان میں کھیلے جائیں گے اورر  کئی میچ سری لنکا میں بھی کھیلے جائیں گے۔ پاکستان میں ایشیا کپ کے میچ  دو وینیوز پر کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا جو 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایشیا کپ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہےکہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائے گا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

 دبئی میں ہونے والے اجلاس میں براڈ کاسٹنگ کے معاملات پر تفصیلی بات ہوئی، میٹنگ میں ٹیموں کے ٹرانسپورٹیشن کے معاملات اور دیگر انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ پیر کے روز  ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز کا باضابطہ اعلان کرے گی۔