ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا میں شدید بارشوں سےہلاکتوں کی تعداد 37ہوگئی،9افرادانڈرپاس میں ڈوب گئے

South Korea RAINS AND tUNNEL INCIDENT; DEATH TOLL REACHED UP TO 37,CcITY42
کیپشن: جنوبی کوریا کے شہر اوسونگ میں ریسکیو حکام زیر زمین سڑک پر پھنسے ہوئے افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سرنگ میں سے ہفتہ کی شام تک 9 افراد کی لاشیں  نکالی جا چکی ہیں۔ سکرین شوٹ: سوشل میڈیا وڈیو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  جنوبی کوریا میں معمول سے زیادموسلا دھار  بارشوں نے تباہی مچادی ۔دارالحکومت سیئول میں حکام کے مطابق ملک بھر میں جاری شدید بارشوں سے ہونے والی اموات کی تعداد 37 تک جاپہنچی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کے وسطی حصے میں شدید بارشوں کے بعد زیر آب آنے والے انڈرپاس میں پھنس کر جان سے جانے والے9 افراد کی لاشیں نکالی گئیں  جس کے بعد بارشوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 37 ہو چکی ہے۔ویسٹ چیونگ جو  فائر اسٹیشن کے سربراہ سیو جیونگ اِل نے بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والی شدید بارش سے کوریا کے وسطی شہر اوسونگ کے قریب بہنے والے دریا کا ایک حفاظتی بند تباہ ہونے کے فوراً بعد شہر کے انڈر پاس میں ایک بس اور دیگر  15 گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

سوشل میڈیا میں پوسٹ کی گئی کئی وڈیوز میں  دکھایا گیا ہے کہ دریا کا بند ٹوٹنے سے  کیچڑ والا پانی  اوسونگ شہر میں انڈر گراونڈ سرنگ میں گھسا تو سرنگ کے اندر موجود گاڑیاں پھنس گئیں، کئی لوگوں نے گاڑیاں سرنگ کے اندر ہی چھوڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی،  مقامی نشریاتی ادارے MBC پر نشر ہونے والی ایک CCTV فوٹیج میں گاڑیوں کو سرنگ سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جن کے پہیے ڈوبے ہوئے ہیں۔

شہر کے ریسکیو حکام نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ سرنگ میں مرنے والوں کی تعداد نو ہے، جس میں ہفتہ کےروز برآمد ہونے والی ایک لاش بھی شامل ہے۔