لاہور آنے والے باپ  بیٹا لاپتہ، ورثا نے اغوا کا شبہ ظاہر کردیا

16 Jul, 2023 | 08:20 PM

ویب ڈیسک:  تنگوانی کے گاؤں ممتاز بہلکانی کے رہائشی ساجن اور ان کا بیٹا ریاض حسین بہلکانی اغوا ہوگئے۔  

تفصیلات کے مطابق ورثا نے اغوا کا شبہ ظاہر کردیا۔ورثا کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی ہے۔  ورثا کا کہناہے کہ باپ بیٹا ایک دن قبل  لاہور جانے  کیلئے ٹکٹ کروانے گھر سے نکلے تھے،  راستے سے لاپتہ ہوگئے، انہیں اغوا کیا گیا ہے ۔ 

ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس مغویوں کو بازیاب کرانے میں مدد کرے ۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کا علاقے میں ناکابندی سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

مزیدخبریں