لاہوریوں کے لئے بڑی خبر ، رنگ روڈ ایس ایل تھری کی تعمیر کیلئے کام شروع

16 Jul, 2023 | 06:43 PM

ویب ڈیسک: رنگ روڈ  ایس ایل تھری کی تعمیر کے لئے عملی طور کام شروع کردیا گیا۔ 

رنگ روڈ اتھارٹی حکام نے آٹھ کلومیٹر طویل ایس ایل تھری کی تین ہزار کنال ایکوائر شدہ اراضی کی فزیکل نشاندہی شروع کردی۔ چئیرمین رنگ روڈ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل شہزاد نے موقع پر ڈیمارکیشن کے عملے کی نگرانی کی۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ رنگ روڈ اتھارٹی فہد انیس قریشی نے ٹیموں کے ہمراہ نشاندہی کی۔ 

پنجاب حکومت اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ تک آٹھ کلومیٹر ایس ایل تھری سترہ ارب سے زائد میں تعمیر کرے گی۔ پنجاب حکومت رنگ روڈ ایس ایل تھری منصوبے کے فنڈز کی منظوری دے چکی ہے۔ ایس ایل تھری کے فنڈز کی منظوری وفاق سے لینے کے لئے بھی کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ 

ایس ایل تھری میں دو انٹرچینج شامل ہیں جبکہ ملتان روڈ انٹرچینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹرچینج ہوگا۔  منصوبے میں مین کوریڈور اور دونوں اطراف آبادیوں کو سروس لینز دی جائیں گی۔ 

ذرائع کےمطابق لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے منصوبے کی تعمیر کے سیکنڈ آپشن کے تحت ٹینڈر جاری کرنے کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔ 

مزیدخبریں