ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیک میں نو ہزار کیوسک سیلابی پانی کا ریلا، ضلعی انتظامیہ الرٹ، امدادی کیمپ قائم 

Nullah Dake flood in Pasroor District, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پسرور ضلع کے مشیبی علاقوں میں جموں کے علاقہ سے پاکستان داخل ہونے والے  نالہ ڈیک میں شدید طغیانی کا خطرہ ہے۔

 کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے امدادی کیمپ لگادئیےہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج نے بتایا ہے کہ پسرور نالہ ڈیک کے قریب دیہاتی علاقوں میں الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔

پسرور نالہ ڈیک میں مسلسل سیلابی پانی بڑھنے سے نالہ کے قریبی دیہات کے زیرآب آنے کا خدشہ ہے

 نالہ ڈیک میں 9 ہزار کیوسک سیلابی پانی کا ریلہ  گزار رہا ہے ۔ نالہ ڈیک کے بیسن میں 25 ہزار کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہےتاہم 9 ہزار کیوسک پانی بھی متعدد نشیبی علاقوں میں  نالہ کی خدود سے باہر چھلک پڑتا ہے۔

 کنگرہ کے مقام پرجہاں بھارت سے نالہ ڈیک پاکستان میں داخل ہوتا ہے، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے