ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم کےجلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے 478 سی سی ٹی وی کیمرے، 292 سیکورٹی گیٹ لگیں گے، ڈی سی لاہور

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت محرم کے حوالے سے اجلاس، تمام روٹس پر تیاریوں کا جائزہ۔ پانڈو سٹریٹ، اندرون لاہور، شادمان، ٹھوکر نیاز بیگ اور ماڈل ٹاؤن جلوس کے روٹ کی تیاریاں مکمل۔ جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے 478 سی سی ٹی وی کیمرے، 292 سیکورٹی گیٹ لگیں گے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ 3109 قناعتیں، 174 لیڈیز سرچ کیبن، 200 سول ڈیفنس اہلکار، 55 ایمبولینس موجود ہوں گی۔

300 موٹر سائیکل ایمبولینس، 26 فائر بریگیڈ گاڑیاں، 7 ریسکیو گاڑیاں موجود ہوں گی۔ اے سی ہیڈ کوارٹر فوکل پرسن، تمام محکموں کے ساتھ کوارڈی نیشن کی ذمہ دار ہوں گی۔

ایم سی ایل نے پیچ ورک، لائٹنگ کی تنصیب کی ذمہ داری نبھائے گا۔ واسا جلوس روٹس پر کیمپ اور ڈی واٹرنگ مشینیں نصب کرے گا۔

ایل ڈبلیو ایم سی جلوس روٹس پر دو شفٹس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھیں گے۔

ڈی سی کنٹرول روم سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی مانیٹرنگ کرے گا۔

محکمہ ہیلتھ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عارضی ہسپتال قائم کرے گا۔