لاہور : سوتیلے بھائی نے بہن کو قتل کردیا

16 Jul, 2023 | 05:39 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لاہورکے علاقے سبزہ زار میں سوتیلے بھائی نے بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

دریں اثنا تھانہ سبزہ زار کی حدود میں 26 سالہ خاتون کو قتل کرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، اطلاعات ہیں کہ اسے سوتیلے بھائی نے قتل کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق خاتون کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، مقتولہ کا نام سون سات ہے، خاتون کو اس کے سوتیلے بھائی محمد ولی نے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

مزیدخبریں