ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستلج میں سیلاب کا خطرہ  بڑھ گیا

Flood water level rises in Satluj at Head Sulemanki, City42
کیپشن:     محکمہ آبپاشی کے اطلاعاتی نظام کے مطابق  دریائی علاقے میں سیلابی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ پانی کےبہاؤ میں مزید اضافے سے  سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 83570 کیوسک ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارت کی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی دریاؤں میں پانی کا اضافہ ہو گیا ہے ۔دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کےبہاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    محکمہ آبپاشی کے اطلاعاتی نظام کے مطابق  دریائی علاقے میں سیلابی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ پانی کےبہاؤ میں مزید اضافے سے  سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 83570 کیوسک ہے۔

  سیلاب کےممکنہ خطرے کے پیش نظرریلیف اورمتاثرین کے انخلا کیلئے کیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔بہاولنگر، چشتیاں اور سلیمانکی کے متعدد مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کردیےگئے ہیں،بہاولپور کور کے فوجی دستے اضافی سازوسامان کےساتھ مختلف مقامات پرموجود ہیں۔

  ادھربالائی علاقوں سے بارشوں کا پانی سندھ میں داخل ہونے سے بیراجوں پر پانی کی صورتحال نارمل ہوگئی ہے، سیلابی ریلہ 6 سے 7 روز میں سکھر بیراج پہنچےگا لیکن سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے، جب کہ کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  جھنگ میں دریائی پٹی کے ساتھ کھڑی فصلیں پانی کی زد میں آگئی ہیں، دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پر سیلابی ریلے کے بہاؤ میں کمی آنے لگی، دریائے راوی میں نارووال سے سیلابی ریلہ گزرگیا جب کہ پانی کے بہاؤ میں کمی جاری ہے۔