ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان کےصاحبزادے مولانا اسجدمحمودرشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

Molana Asjad Mahmood gets married, City42
کیپشن: screen capture
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے مولانا اسجد محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔  صاحبزادہ اسجد محمود کا نکاح صاحبزادہ خلیل احمد نے پڑھایا۔  

 تقریب میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان، مرکزی سیکریٹری جنرل جے یو آئی مولاناعبدالغفور حیدری شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع، سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، آغا محمود شاہ ایم این اے، مولانا صلاح الدین، اکرم خان درانی ، مولانا لطف الرحمان اور اسلم غوری، انجینئر ضیاء الرحمان، مولانا عبید الرحمان بھی شریک ہوئے 

 گورنر کے پی حاجی غلام علی، نگران وزیر تعلیم صوبہ خیبر پختونخواہ رحمت سلام خٹک، منظور آفریدی اور دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔پارٹی رہنماؤں کی جانب سے جے یو آئی سربراہ کو مبارکباد اور نئے جوڑے کی زندگیوں میں خوشیوں اور برکتوں کی دعاء کی گئی۔