ویب ڈیسک: چلاس کے علاقے تھلیچی میں سیاحوں کی کوسٹر حادثے کاشکار, 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔9 مسافر زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی زخمی شامل ہیں۔
چلاس کے علاقے تھلیچی میں سیاحوں کی کوسٹر المناک حادثے کا شکار ہوئی ہے اس واقعہ میں اب تک متعدد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کئی خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیامیرپولیس کے مطابق سیاحوں کی ایک ہائی روف وین کو چلاس کے علاقے تھلیچی میں حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ نو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ریسیکو 1122 کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ہائی روف وین گہری کھائی میں جا گری ہے جہاں سے زخمیوں کو اوپر لانے کا کام جاری ہے۔
ریسکیو حکام کنے بتایا ہے کہ وین حادثہ کچھ دیر قبل ہوا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ وین نے اتوار کو علی الصبح راولپنڈی سے گلگت کا سفر شروع کیا تھا۔
ریسیکو 1122 کے مطابق جائے حادثہ پر موبائل نیٹ ورک بھی موجود نہیں ہے اور امدادی سرگرمیوں میں دشواریوں کا بھی سامنا ہے۔