ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک بار پھر پنجاب کے کپاس کے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی کپاس 8500 روپے فی من کی سرکاری طور پر مقرر کی گئی کم سے کم قیمت سے نیچے ہرگز نہ بیچیں۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے پوسٹ کی گئی تازہ ٹویٹ میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری زراعت اور تمام ڈویژنل کمشنروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ کپاس کی سپورٹ پرائس پر عملدرآمد یقینی بنوائیں۔
محسن نقوی نے لکھا، "کاشتکار بھائیوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی صورت اپنی کپاس 8500 روپے فی من سے کم نہ بیچیں۔ سیکرٹری زراعت اور تمام ڈویژنل کمشنرز کپاس کی سپورٹ پرائس پر عملدرآمد کرائیں ، اور فوری طور پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر اس کو یقینی بنائیں."
کاشتکار بھائیوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی صورت اپنی کپاس ۸۵۰۰ روپے فی من سے کم نہ بیچیں۔ سیکرٹری زراعت اور تمام ڈویژنل کمشنرز کپاس کی سپورٹ پرائس پر عملدرآمد کرائیں ، اور فوری طور پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر اس کو یقینی بنائیں pic.twitter.com/gyX4adbwri
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 16, 2023