ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سورج رفو چکر، لاہور پر سرمئی بادلوں کی چادر تن گئی

سورج رفو چکر، لاہور پر سرمئی بادلوں کی چادر تن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹھنڈی ہوائیں اور بادلوں کے سائے،جزوی ابرآلود موسم سے شہر کی فضا خوشگوارہوگئی،  محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں چالیس فیصدبارش کی پیشگوئی کردی ۔ 

مون سون میں رنگ بدلتا آسمان اور برستے بادل جہاں حبس اور گرمی سےمرجھائے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے ہیں وہیں باغوں میں ایک بار پھر سے بہاروں کے رنگ جم جاتے ہیں۔ گلوں، شگوفوں اور کلیوں پر آیا جوبن، دیکھنے والوں کی روح تک کو سیراب کردیتا ہے، ایسے میں مرطوب آب و ہوا کی چھائی اُلجھنیں بھی دم توڑ دیتی ہیں۔

لاہور شہر پر سرمئی بادلوں کی چادر تن گئی،  کئی علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواوٴں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے جس سے موسم میں واضح تبدیلی دیکھی جائے گی۔

 ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔