ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنا گھر بنانے والوں کیلئے خوشخبری

good new for made new home
کیپشن: new home
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا گھر بنانے والوں کو اچھی خبر سنا دی، ٹویٹ کرتے کہا ہم اس سکیم کو نئی شکل دےرہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے کہا کہ لوگوں نے میرا گھر سکیم میں قرضوں کی منظوری کی بنیاد پر رقم خرچ کی، ہم اس سکیم کو نئی شکل دےرہے ہیں،کسی کاپیسہ ضائع نہیں ہوگا، اگلے ہفتے تک یہ مسئلہ حل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ میکرو اکنامک صورتحال میں ادائیگی پندرہ دنوں کے لیے روک دی گئی ہے، حکومت سکیم کی خصوصیات کا جائزہ لے گی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ بینکوں نے یکم جولائی 2022 سے 15 جولائی 2022 تک تازہ رقوم کی تقسیم کو روکنے کو کہا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer