: پنجاب کے ضمنی الیکشن، آئی ایس پی آر کا اہم بیان آگیا

16 Jul, 2022 | 08:46 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضمنی الیکشن سے متعلق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز  پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا بیان سامنے آیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن والے دن پاک فوج کے دستے صرف بطور کوئیک ری ایکشن فورس ڈیوٹی دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کےجوان پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن اتوار 17 جولائی کو ہوگا۔ یہ نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں