ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبری؛ گھی اور آئل کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

 Ghee and oil prices decrease Pakistan
کیپشن: Ghee and oil prices decrease
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)مہنگائی سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگی، درجہ دوم 12 کلوگرام کا پیک 350 سے 400 روپے سستا ہوگیا ۔

ملائیشیا سے پام آئل کی امپورٹ کے بعد ملک میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی آنا ہوگی ہے ، درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 33 روپے فی کلوگرام کمی ہوگی ہے جس کے بعد درجہ دوم کا گھی اور آئل 500 روپے فی کلوگرام ہوگیا.
12 کلوگرام گھی اور آئل کا پیک 350 سے 400 روپے سستا ہوکر 6000 روپے کا ہوگیا ہے,درجہِ اول کا گھی اور آئل بنانے والی کمپنیاں بھی قیمتوں میں جلد کمی کریں گی ۔ گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور مشکل معاشی حالات میں اس تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے.

شہری کہتے ہیں خوردنی آئل اور گھی کی قیمتیں بے تحاشا بڑھ چکی ہیں ان میں مزید کمی ہونی چا ہیے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer