ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیوار پر مارے گئے مچھر کے خون سے ڈاکو گرفتار

دیوار پر مارے گئے مچھر کے خون سے ڈاکو گرفتار
کیپشن: mosquito
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چینی پولیس نے دیوار پر پیسے گئے خون سے  بھرے مچھر پر تفتیش کرکے ملزم پکڑ لیا جس پر ملزم نے اب  اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چین میں ایک اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کے بعد دیوار پر بھینچ کر مارے گئے مچھرکے خون سے پولیس اصل مجرم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔اگرچہ یہ ایک فلمی منظر لگتا ہے لیکن صوبے فیوجیان کے شہر فیوزاؤ    کی بلند عمارت ایک فلیٹ میں چوری کی واردات ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے جائزے میں دیگر اشیا کے ساتھ دیوار پر مارےگئے ایک مچھر کو دیکھا جس کا خون بظاہر تازہ تھا۔

پولیس کے جائزے کے بعد پتا چلا کہ    مجرم بالکونی پر چڑھ کر اپارٹمنٹ میں گھسا اور ایک رات وہاں گزاری اور اسی نے مچھر کو دیوار پر پیس دیا تھا۔ باورچی خانے میں نوڈلز اور تلے ہوئے انڈے کی باقیات بھی ملیں جبکہ چور نے اسٹور سے تکیہ اور لحاف نکالا اورجاتے وقت بستر پر چھوڑ دیا۔

ڈی این اے کا تجزیہ کرنے کے بعد پتا چلا کہ ایک چائی نامی  شخص ہے جس نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔  یاد رہے کہ چائی  عادی مجرم ہے اور ضمانت پر باہر تھا۔ پولیس نے اسے فوری طور پر گرفتار کیا اور تفتیش کے دوران اس نے اپنے باقی   مجرم ساتھیوں کےنام بھی بتادیئے۔اس کیس پر مزید کاروائی کی جا رہی ہے اور  پولیس اس کی   فتیش کرنے میں مصروف ہے۔